پولیس کا انصافدینے کی بجائے عوام کو قتل کرنا افسوسناک ہے،کامران سیف

پولیس کا انصافدینے کی بجائے عوام کو قتل کرنا افسوسناک ہے،کامران سیف

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ق) لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری میاں کامران سیف نے ڈسکہ پولیس کی جانب سے وکلاء پر تشدد اورفائرنگ سے 2وکیل کے جاں بحق ہونے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے لاقانونیت کی بدترین مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کا کا م امن و امان کا قیام اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی ہے پولیس کا عوام کو تحفظ دینے کی بجائے قتل و غارت میں ملوث ہونا افسوسناک پہلو ہے ۔   میاں کامران سیف نے کہا کہ سانحہ منہاج القرآن میں بھی پولیس کی جانب سے فائرنگ سے درجنوں مرد و خواتین جاں بحق ہوئے لیکن اس واقعہ میں بھی ذمہ داروں کو سزانہیں مل سکی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1