وکلاء سمیت کوئی طبقہ پولیس گردی سے محفوظ نہیں،اشرف بھٹی

وکلاء سمیت کوئی طبقہ پولیس گردی سے محفوظ نہیں،اشرف بھٹی

لاہور(نمائندہ خصوصی )پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما محمداشرف بھٹی نے کہا ہے کہ وکلاء سمیت کوئی طبقہ پولیس گردی سے محفوظ نہیں ابھی سانحہ ماڈل ٹاؤن کے زخم مندمل نہیں ہوئے مگرپولیس نے ڈسکہ میں دوبیگناہ وکلاء حضرات کوموت کے گھاٹ اتاردیاجعلی حکومت کی جوڈیشل انکوائری کے بارے میں متاثرہ فریق اپنے اپنے تحفظات کااظہارکرچکے ہیں ۔سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق جے آئی ٹی کی منظرعام پرآنیوالی رپورٹ کوپاکستان عوامی تحریک کے عمائدین اورکارکنان نے مستردکردیا    وہ بلھے شاہ روڈ پرایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی اپنی روایات کے مطابق آج بھی معاشرے کے مظلوم طبقات کے ساتھ کھڑی ہے حکمران متاثرین کے آنسوپونچھنے کی بجائے ان کے زخموں پرنمک پاشی کرتے ہیں اے سی کواوایس ڈی بنانے یاٹی ایم اوکومعطل کرنے سے وکلاء کی دادرسی نہیں ہوگی۔پنجاب آبادی کے حوالے سے پاکستان کاسب سے بڑاصوبہ ہے ،میاں شہبازشریف اس کی کمانڈکرنے کے اہل نہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1