مسلم حکمران برما کے مسلمانوں کے حق میں آواز اٹھائیں،علامہ ریاض

مسلم حکمران برما کے مسلمانوں کے حق میں آواز اٹھائیں،علامہ ریاض

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نمائندہ خصوصی)جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ سانحہ ڈسکہ معاشرے میں تشدد کے بڑھتے رجحان کا عکاس ہے قانون ہاتھ میں لینے کی روش ختم ہو نی چاہییسانحہ ڈسکہ قابل مذمت ہے۔برما کے مظلوم مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا ہے مسلم حکمران برما کے مسلمانوں کے حق میں آواز اٹھائیں عالمی برادری برمی مسلمانوں کی بے بسی پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اقوام متحدہ برمی مسلمانوں کو تحفظ فراہم کرے۔برما کے مسلمان مسلسل ظلم اور نا انصافی کا شکار ہیں۔میڈیا کو جاری کئے گئے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ جعلی ڈگری مافیا حکومتی غفلت کا نتیجہ ہے   مسلم دنیا کی باہمی جنگیں امریکی سازش کا نتیجہ ہیں مسلم ممالک جنگوں کی وجہ سے اپنی طاقت اور دولت ضائع کررہے ہیں علماء منفی پروپیگنڈہ کے توڑ کیلئے اسلام کی اصل تصویر دنیا کے سامنے پیش کریں۔