فلسطینی علماء کونسل کے سیکرٹری جنرل اسیر بیٹے سے ملاقات کی خواہش لئے دنیا سے رخصت ہوگئے

فلسطینی علماء کونسل کے سیکرٹری جنرل اسیر بیٹے سے ملاقات کی خواہش لئے دنیا سے ...

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی) فلسطینی علماء کی سپریم کونسل کے سیکرٹری جنرل پروفیسر المقدسی عبدالرحمن عباد قیدی بیٹے سے ملاقات کی خواہش لئے دنیا سے رخصت ہوگئے ۔اطلاعات کے مطابق پروفیسر عباد فلسطین کی اہم دینی و علمی شخصیات میں شمارہوتے تھے۔ انہوں نے کئی کتابوں میں مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس پر یہودیوں کے غاصبانہ قبضے اور صہیونیوں کے منظم ریاستی مظالم کو بے نقاب کرنے کی قابل قدر کوشش کی۔ پروفیسر عباد نے طویل عرصے تک فلسطینی اسیران کی بہبود کے لیے قائم کمیٹی کی بھی قیادت کی ۔مرحوم کا ایک جوانسال بیٹا 13 سال سے اسرائیلی جیل میں ہے انہیں اپنے لخت جگرسے ملنے کی شدید خواہش تھی ۔

مزید : عالمی منظر