رومانیہ کی لیبیا میں مقیم اپنے شہریوں کو جلد از جلد ملک چھوڑنے کی ہدایت

رومانیہ کی لیبیا میں مقیم اپنے شہریوں کو جلد از جلد ملک چھوڑنے کی ہدایت

بخارسٹ(اے پی پی) رومانیہ نے لیبیا میں مقیم اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ جلد از جلد لیبیا چھوڑ دیں رومانیہ کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں رومانیہ کے لیبیا میں مقیم شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سیکورٹی کی خراب صورتحال ‘ دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطروں اور غیر ملکیوں کی لیبیا میں ٹارگٹ کلنگ کے باعث جلد از جلد لیبیا چھوڑ دیں۔

تاکہ ان کی جان و مال محفوظ رہ سکیں ۔ وزارت خارجہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ طرابلس میں قائم رومانوی سفارتخانے سے رابطہ کریں جو ان شہریوں کی لیبیا سے فوری طور پر تیونس منتقلی میں مدد دے سکے۔

مزید : عالمی منظر