روس نے جرمن رکن پارلیمنٹ کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی

روس نے جرمن رکن پارلیمنٹ کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ماسکو(اے پی پی) روس نے جرمن رکن پارلیمنٹ کارل گیورگ ویلمَن پر سن پر 2019 تک روس میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔رپورٹ کے مطابق ویلمن کو پابندی کے باعث ماسکو پہنچنے پر ائیرپورٹ پر ہیروک دیا گیا جس کے بعد انہوں نے تمام رات ایئرپورٹ کے ٹرانزٹ ایریا میں گزاری اور پھر جرمنی واپس روانہ ہوگئے۔جرمن وزارت خارجہ نے روسی پابندی پر شدید تنقید کی ہے۔واضح رہے کہ ویلمن جرمن پارلیمان میں جرمن یوکرائنی گروپ کے چیئرمین اور چانسلر میرکل کی جماعت کرسچیئن ڈیموکریٹک یونین کے لیے ماہر برائے امورِ روس ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -