مالی میں اقوام متحدہ کے امن مشن کا اہلکار ہلاک،دوسراشدید زخمی ہوگیا

مالی میں اقوام متحدہ کے امن مشن کا اہلکار ہلاک،دوسراشدید زخمی ہوگیا

بماکو(اے پی پی) مالی میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے دو اہلکار پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک اہلکار ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مالی کے دارالحکومت بما کو میں نامعلوم مسلح حملہ آوروں کی فائرنگ سے اقوام متحدہ کی امن فوج کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا ہے حکام کے مطابق حملہ آوروں کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے جبکہ ہلاک اور زخمی ہونے والے فوجیوں کا تعلق بنگلہ دیش ہے۔

مزید : عالمی منظر