شمالی میکسیکو میں بگولوں کی زد میں آ کر تیرہ افراد ہلاک

شمالی میکسیکو میں بگولوں کی زد میں آ کر تیرہ افراد ہلاک

میکسیکو(آن لائن)شمالی میکسیکو میں گرد کے ایک شدید طوفان کی زد میں آ کر تیرہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام نے بتایا ہے کہ ہوا کے بگولوں نے ایک ہزار سے زائد عمارتوں کو نقصان پہنچایا اور اس دوران تین سو افراد زخمی ہوئے۔ بگولوں کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ سامان بردار گاڑیاں اور کاریں فضا میں اڑ کر مختلف گھروں میں جا گریں۔ وزارت داخلہ نیمتاثرہ علاقے میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مزید : عالمی منظر