کولمبیا، سونے کی کان سے تمام لاشوں کو نکال لیا گیا

کولمبیا، سونے کی کان سے تمام لاشوں کو نکال لیا گیا

بگوٹا(اے پی پی) کولمبیا کی غیر قانونی سونے کی کان سے تمام لاشوں کو نکال لیا گیا ہے۔ کولمبیا کے ریسکیو حکام کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 13 مئی کو منہدم ہونے والی سونے کی کان سے تمام کان کنوں کی لاشوں کو کان سے باہر نکال لیا گیا ہے اور گزشتہ روز کھدائی کے دوران 2 مزدوروں کی لاشیں ملی ہیں جس کے بعد مجموعی طو رپر ہلاکتوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے واضح رہے کہ کولمبیا سونے کی پیداوار میں خاص مقام رکھتا ہے اور کولمبیا میں سونے کی کانوں کی ایک کثیر تعداد موجود ہے جن میں بیشتر کانیں غیر قانونی ہیں جہاں پر مزدوروں کو حفاظتی انتظامات کے بغیر ہی کام کرنا پڑتا ہے۔

مزید : عالمی منظر