وکلاء پر تشدد ہونے کی بجائے آئین و قانون کا راستہ اختیارکریں،عامر نواب

وکلاء پر تشدد ہونے کی بجائے آئین و قانون کا راستہ اختیارکریں،عامر نواب

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ(ن) لاہورکے نائب صدرعامرنواب خان نے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی اور انصاف کی فراوانی کیلئے کالے کوٹ اورکالی وردی کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتاملک کالے کوٹ اورکالی وردی میں تصادم کامتحمل نہیں ہوسکتا وکلاء پرتشدد احتجاج کاراستہ اختیارکرنے کی بجائے آئین ،قانون اوراداروں پر اعتماد رکھیں انہیں انصاف ضرورملے گا۔وکلاء معاشرے کامہذب ترین طبقہ ہے ،وہ مہذب اندازسے احتجاج کریں۔ سانحہ ڈسکہ پرخادم پنجاب میاں شہبازشریف نے بروقت اورسخت ایکشن لے لیا ہے۔اپنے ایک بیان میں عامرنواب خان نے مزید کہا کہ سانحہ ڈسکہ کے سلسلہ میں وکلاء برادری کاغم وغصہ فطری امر ہے تاہم توڑپھوڑ اورپولیس کے ساتھ تصادم سے ملک دشمن قوتیں خوش ہوں گی کیونکہ پاکستان میں خلفشاران کے ایجنڈے کاحصہ ہے۔انصاف کاراستہ عدالت سے ہوکرجاتا ہے ، شاہراہوں پرفیصلہ نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ خادم پنجاب میاں شہبازشریف نے سانحہ ڈسکہ کی جوڈیشل انکوائری کاحکم دے دیاہے، ملوث عناصر کوہرصورت کیفرکردارتک پہنچایاجائے گا۔ ملزم ایس ایچ اوشہزادوڑائچ کے کئے کی سزاپوری پولیس فورس کونہیں دی جاسکتی ۔انہوں نے کہا کہ وکلاء اپنے ساتھیوں کے قتل کاسوگ پرامن اندازسے منائیں اورقانون کے دائرہ کارمیں رہ کراحتجاج کریں ہم ان کے دکھ اورغم میں برابر کے شریک ہیں   ۔۔ ۔ ۔ ۔  ۔ ۔ ۔ ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کوتو پوائنٹ سکورنگ کیلئے کوئی بہانہ چاہئے ،نعشوں پرسیاست چمکانااورمگرمچھ کے آنسوبہانا پی ٹی آئی کاٹریڈمارک ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1