مسجد اقصی کی حفاظت پر مامور 5 محافظ حراست میں لیکر نامعلوم مقام منتقل کردیا

مسجد اقصی کی حفاظت پر مامور 5 محافظ حراست میں لیکر نامعلوم مقام منتقل کردیا

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کی حفاظت پرمامور 5محافظوں کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، دوسری جانب یہودی آباد کاروں نے بڑی تعداد میں گزشتہ روز مسجد اقصیٰ میں مذہبی رسومات ادا کیں۔اطلاعات کے مطابق اسرائیلی پولیس نے گزشتہ روز علی الصباح مسجد اقصیٰ میں چھاپہ مارا اور وہاں پرموجود محافظوں کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔ محافظوں کی گرفتاریاں مسجد اقصی کے باب السلسلہ اور باب الاسباط سے کی گئی ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق پولیس کی کارروائی کے بعد یہودی آباد کاروں کے تین الگ الگ گروپ مختلف اوقات کے وقفے کیساتھ مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اس موقع پر یہودی آباد کاروں کو پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے فول پروف سیکیورٹی فراہم کر رکھی تھی۔ یہودی آباد کاروں کو دیکھ کر مسجد میں موجود فلسطینی شہریوں نے نعرے لگائے۔

مزید : عالمی منظر