قندھار، سیکیورٹی فورسز اور طالبان میں مقابلہ، 26سیکیورٹی اہلکار ہلاک

قندھار، سیکیورٹی فورسز اور طالبان میں مقابلہ، 26سیکیورٹی اہلکار ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قندھار (این این آئی) افغان صوبے قندھار میں طالبان کے عمارت پر حملے کے نتیجے میں 9 1پولیس اہلکار اور 7 فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ سڑک کنارے بم دھماکے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق قندھار کے گورنر کے ترجمان شمیم خپل واک نے میڈیا کو بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے 8بجے طالبان نے قندھار سٹی کی ایک عمارت پر قبضہ کرلیااور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔سیکورٹی فورسزنے عمارت کو گھیرے میں لے لیا اور دونوں میں فائرنگ کے نتیجے میں19پولیس اہلکار اور 7فوجی ہلاک ہوگئے۔اس سے پہلے قندھار میں ہی سڑک کنارے بم دھماکے میں گاڑی تباہ ہونے سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔

مزید :

عالمی منظر -