کیٹرز ایسوسی ایشن کا ون ڈش ختم کرنے کیخلاف زبر دست احتجاج ٹریفک گھنٹوں جام

کیٹرز ایسوسی ایشن کا ون ڈش ختم کرنے کیخلاف زبر دست احتجاج ٹریفک گھنٹوں جام

 لاہور ( وقائع نگار )لاہور کیٹررز و میر ج ہال ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام گزشتہ روز مختلف تنظیموں کے عہدیداران نے پنجاب حکو مت کی جانب سے شادی بیاہ کی تقر یبات میں ون ڈش ختم کر نے کے اعلان کے خلاف سینکڑوں افراد کے ہمراہ زبر دست احتجاجی مظاہرہ کیا او ر شملہ پہاڑی کے چاروں اطراف ٹریفک بلا ک ہو نے سے ہر قسم کی ٹریفک کی روانی جام ہو گئی جس سے گزرنے والے شہریو ں کو گھنٹو ں شدید گرمی میں مشکلات کا سامنا رہا ۔ مظاہرین نے حکو مت مخالف پلے کارڈز اٹھائے نعر بازی کی اور حکو مت وقت کو باآور کروایا کہ اگر ون ڈش پر پابندی لگائی گئی تو اس کاروبار سے وابستہ لاکھو ں افراد سراپا احتجاج بنتے ہوئے پنجاب اسمبلی کا گھیراؤ کر یں گے ۔ احتجاجی مظاہرے میں میرج ہال اونرز ایسو سی ایشن کے صدر میاں الیاس ، لاہور کیٹررز ایسو سی ایشن کے صدر شاہد اسماعیل ، سینئر نائب صدر ملک اشفاق ،پنجاب نان بائی ایسو سی ایشن کے صدر بہادر خان ، ناصر جاوید شیخ ، ملک جمیل ، چوہدری احسان ، ارشد بٹ و دیگر رہنماء مو جود تھے جبکہ مظاہرے میں پولٹری ایسو سی ایشن ، فلاور ایسو سی ایشن ، ڈیکوریٹ لائٹ ایسو سی ایشن ، ٹینٹ سروس ایسو سی ایشن ،نان بائی ایسو سی ایشن ، کو ک ایسو سی ایشن ، ویٹرز ایسو سی ایشن ، مٹن و بیف ایسو سی ایشن سمیت لیبر طبقہ کے سینکڑوں افراد مو جود تھے۔ مقر رین نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ہم مزدور طبقہ بیوروکریسی کی جانب سے شادی بیاہ تقر یبات میں ون ڈش پر پابندی لگانے کی تجو یز کو یکسر مستر د کر تے ہیں جس سے لاکھوں افراد بے روزگار ہو جائیں گے جبکہ شادی بیاہ میں آنے والے مہمانو ں کے ساتھ بھی ظلم ہو گا ۔ انھو ں نے کہا کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور کوئی ایسا اقدام نہ اٹھائیں جس سے بے روزگاری کی شرح میں اضافہ ہو انھو ں نے کہا کہ اگر حکو مت نے زبر دستی فیصلے پر عملدرآمد کر نے کی کو شش کی تو متاثرہ تنظیموں کے نمائندے اور وابستہ افراد پنجاب اسمبلی کا گھیراؤ کریں گے او ر نتائج کی ذمہ داری حکو مت وقت کے سر ہو گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1