سبزہ زار ،دوسری شادی سے منع کرنے پر خاوند کا بیوی پر وحشیانہ تشدد ،3 بچے لیکر غائب ہو گیا

سبزہ زار ،دوسری شادی سے منع کرنے پر خاوند کا بیوی پر وحشیانہ تشدد ،3 بچے لیکر ...
سبزہ زار ،دوسری شادی سے منع کرنے پر خاوند کا بیوی پر وحشیانہ تشدد ،3 بچے لیکر غائب ہو گیا

  

لاہور(ملک خیام رفیق)سبزہ زار کے علاقہ میں دوسری شادی سے منع کر نے پر خاوند کا بیوی پروحشیانہ تشدد ،3بچوں کو گھر سے لے کر غائب ہو گیا ،خاتون انصاف کے حصول کے لئے تھانے پہنچ گئی ۔تفصیلا ت کے مطابق چوکی والی پلی کی رہائشی کرن نے 4سال قبل سجاد نامی نو جوان سے شادی کی تھی جو مظفر آباد میں محنت مزدوری کر تا ہے ۔ سجاد نے چندہ ماہ سے کسی لڑکی سے تعلقات استوار کر لئے اور اس کے ساتھ شادی کرنا چاہتا تھا۔ دوسری شادی سے منع کرنے پراس نے بیوی کووحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا یا اور 3بچوں کو گھر سے لے کر فرار ہو گیا ۔متاثرہ خاتو ن اور اس کی خا لہ نسرین انصاف کے حصول کے لیے تھانے پہنچ گئیں جہاں انہوں نے ’’پاکستان ‘‘سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ملزم نے تشدد کر کے اور بچوں کو ساتھ لے جا کرسخت زیادتی کی ہے، اعلیٰ احکام سے اپیل ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جا ئے ۔

مزید : علاقائی