جیل میں قیدیوں کیلئے مردہ مرغیوں کا گوشت فراہم کرنے کا انکشاف

جیل میں قیدیوں کیلئے مردہ مرغیوں کا گوشت فراہم کرنے کا انکشاف

لا ہور (کرا ئم سیل )کوٹ لکھپت جیل میں قیدیوں کیلئے مردہ مرغیوں کا گوشت فراہم کرنے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ پولیس نے 4 ملزمان کو گرفتار کر کے مقد مہ در ج کر لیا ہے اور کئی من مردہ مرغیاں تحویل میں لے لی ہیں۔تفصیل کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر لاہور کے علاقے غازی روڈ پر ایک چکن شاپ پر چھاپہ مار کر سینکڑ وں مردہ مرغیاں پکڑلیں۔ پولیس نے چکن شاپ پر کام کرنے والے 4 ملازمین کو گرفتار کرکے ان سے تفتیش کی تو انکشاف ہوا کہ مردہ مرغیاں کوٹ لکھپت جیل میں قیدیوں کے لئے سپلائی کی جاتی تھیں۔ پولیس نے چاروں افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیاہے۔

مزید : علاقائی