شاہ عالم مارکیٹ میں آتشزدگی ، لاکھوں کا سامان جل کر راکھ ہوگیا

شاہ عالم مارکیٹ میں آتشزدگی ، لاکھوں کا سامان جل کر راکھ ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کر ا ئم سیل ) شاہ عالم مارکیٹ میں آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا تاہم فائر بریگیڈ کے عملے نے مزید نقصان سے قبل آگ پر قابو پالیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ روز شاہ عالم مارکیٹ میں واقع عینک والی مارکیٹ میں قیصر کی دُکان میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ساتھ والی دوکان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہو گئی۔ اسی دوران فائر بریگیڈ کے عملے اور ایدھی سروس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کر دی اورکچھ دیر بعد ہی آگ پر قابو پالیا گیا جبکہ دکانوں کا لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل راکھ ہو گیا تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہو ا ہے۔ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -