لنڈا بازار، موٹر سائیکل اور چنگ چی رکشا کے مابین تصادم ،خاتون ہلاک، خاوند شدید زخمی

لنڈا بازار، موٹر سائیکل اور چنگ چی رکشا کے مابین تصادم ،خاتون ہلاک، خاوند ...

لاہور(کرا ئم سیل )لنڈا بازار کے قریب موٹر سائیکل اور چنگ چی رکشا کے مابین تصادم کے نتیجہ میں خاتون ہلاک جبکہ اسکا خاوند شدید زخمی ہوگیا۔بتایا جاتا ہے کہ شادباغ کا رہائشی عمران اپنی اہلیہ فرزانہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر کسی عزیز کے گھر جارہا تھا کہ اچانک سامنے سے آنے والے تیز رفتار چنگ چی رکشا سے ٹکر ہوگئی جس سے دونوں میاں بیوی گرکر شدید زخمی ہوگئے۔ مقامی لوگوں نے زخمیوں کو میوء ہسپتال پہنچایا مگر خاتون فرزانہ جانبر نہ ہوسکی۔

مزید : علاقائی