قذافی اسٹیڈیم ، پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا

قذافی اسٹیڈیم ، پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا

لاہور(کرا ئم سیل ) قذافی اسٹیڈیم میں کرکٹ میچ کے دوران سی آئی اے پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے غیر ممنوعہ اشیاء کٹر ،بلیڈ وغیرہ برآمد کرلیا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روزکرکٹ میچ کے دوران سی آئی اے پولیس نے مشتبہ شخص کو کار پارکنگ کے قریب سے گرفتار کرلیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس مشتبہ شخص کی مشکوک سرگرمیوں کو چیک کررہی تھی جب وہ کار پارکنگ کے قریب پہنچا تو اسے پولیس نے فوری طور پر گرفتار کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

تاہم اس سلسلہ میں مقامی پولیس نے لاعلمی کا اظہار کیا ہے ۔

مزید : علاقائی