چوہنگ،معمر شخص سیڑھیوں سے گرکر جاں بحق

چوہنگ،معمر شخص سیڑھیوں سے گرکر جاں بحق

لاہور(کرا ئم سیل )چوہنگ کے علاقہ میں معمر شخص پرُاسرار طور پر سیڑھیوں سے گرکر جاں بحق ہوگیا، پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے جناح ہسپتال کے مردہ خانہ میں جمع کروادی ہے۔بتایا گیا ہے کہ چوہنگ کا رہائشی ستر سالہ افضل گذشتہ روز چھت سے نیچے آرہا تھا کہ اچانک اسکا پاؤں سیڑھیوں سے سلپ ہوگیا اور وہ صحن میں گرکر شدید زخمی ہوگیا۔ لواحقین نے ہسپتال پہنچایا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

مزید : علاقائی