ٹریفک اور ضلعی پولیس کے اہلکاروں کو500چھتریاں فراہم کردی گئیں

ٹریفک اور ضلعی پولیس کے اہلکاروں کو500چھتریاں فراہم کردی گئیں

لا ہور (وقائع نگا ر خصو صی)چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پوائنٹس ڈیوٹی پر مامورٹریفک اور ضلعی پولیس کے اہلکاروں کو500 چھتریاں فراہم کردی گئی ہیں تاکہ وہ شدید گرمی کے باوجود بھی اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی روانی اور اہلکاروں کی سہولیات کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کا رلائے جا رہے ہیں۔طیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ گرمی کا موسم آتے ہی ٹریفک کی روانی یقینی بنانے اور شہریوں کی خدمت پر مامور ٹریفک وارڈنز اور ضلع پولیس کے اہلکاروں کو 250بڑی اور250چھوٹی چھتریاں مہیا کردی گئی ہیں۔انہوں نے ایس پی ہیڈ کواٹرزاور آر آئی لائنز کو حکم دیا ہے کہ ڈیوٹی پوائنٹس پرتعینات اہلکاروں کو موسم کی شدت کو مد نظر رکھتے ہوئے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں، اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں ہوگی جبکہ سڑکوں پر ڈیوٹی کرنے والے اہلکاروں کو ٹھنڈے مشروبات کی فراہمی پر مامور ر2موبائل کینٹین کی کارکردگی بھی مانیٹر کریں۔

تمام پوائنٹس اور سیکٹرز پر باقاعدگی سے ٹھنڈے مشروبات کی فراہمی یقینی بنائیں تاکہ گرمی میں بھی وارڈنز اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے انجام دے سکیں۔انہوں نے وارڈنز کو ہدایت کی کہ وہ موسم کی پرواہ کئے بغیر ٹریفک کی روانی اور عوام کی خدمت کو اپنی ڈیوٹی اور عبادت سمجھ کر ادا کریں۔

مزید : علاقائی