شادباغ میں نامعلوم افراد نے 12سالہ بچے کو اغوا کر لیا

شادباغ میں نامعلوم افراد نے 12سالہ بچے کو اغوا کر لیا
شادباغ میں نامعلوم افراد نے 12سالہ بچے کو اغوا کر لیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

 لاہور(کرائم سیل) شادباغ کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے 12سالہ بچے کو اغوا کر لیا،پولیس نے اطلاع ملنے پر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔12سالہ مغوی یاسر کے بھائیوں ریاست اور محبوب نے بتایا کہ ان کا بھائی گزشتہ روز سکول گیا لیکن گھر واپس نہیں آیا جس پر ہمیں تشویش ہوئی اور ہم نے سکول میں معلومات حاصل کیں لیکن انتظامیہ کے مطابق وہ سکول سے گھر چلا گیا تھا ۔ تمام رشتہ داروں اور دوستوں کے گھروں میں تلاش کیا لیکن کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔ انہیں شک ہے کہ نا معلوم افراد نے یاسر کو اغوا کر لیا ہے ۔اس حوالے سے تھانہ شادباغ میں درخواست دی گئی ہے اور پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے لیکن تا حال یاسر کا سراغ نہیں لگایا جا سکا ۔ اس حوالے سے تھانہ شاد باغ میں رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ایسی کوئی درخواست ان کے پاس نہیں آئی ہے۔

مزید : علاقائی