سبزہ زار،صحافی کے ساتھ ڈکیتی کی واردات ، ڈاکو زیورا ت،نقدی لے اُڑے

سبزہ زار،صحافی کے ساتھ ڈکیتی کی واردات ، ڈاکو زیورا ت،نقدی لے اُڑے
سبزہ زار،صحافی کے ساتھ ڈکیتی کی واردات ، ڈاکو زیورا ت،نقدی لے اُڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(بلال چودھری)سبزہ زار کے علاقہ میں سینئر صحافی اور ان کی فیملی کے ساتھ ڈکیتی کی واردات ،2 مسلح ڈاکو زیورا ت،نقدی اور موبائل لے اُڑے جبکہ پولیس اہلکاروں نے نفری قذافی سٹیڈیم میں ہونے کا بہانہ کر کے جان چھڑا لی ۔نمائندہ" پاکستان" سے گفتگو کرتے ہوئے جوہر ٹاؤن Eبلاک کے رہائشی سینئر صحافی اقبال ناصر اور ان کے بیٹے اسد اقبال نے نمائندہ" پاکستان" کو بتایا کہ وہ گزشتہ روز اپنی فیملی کے ساتھ یتیم خانہ جا رہے تھے کہ راستے میں سبزہ زار کے علاقہ لیاقت چوک کے قریب دو مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ان کی کار کو روک لیااور گن پوائنٹ پر ان کے بٹوے ،موبائل ،زیورات اور دیگر قیمتی سامان چھین کر فرار ہو گئے۔انہوں نے بتایا کہ وہ فوری طور پرڈکیتی کی واردات سے چند قدم کے فاصلے پرواقع تھانے میں گئے لیکن موقع پر موجود محرر رانا سجاد نے ان سے درخواست لیکر فوری کارروائی کرنے سے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ ان کی پوری نفری قذافی سٹیڈیم گئی ہوئی ہے اور ایف آئی آر ایس ایچ او صاحب کے واپس آنے پر ہی درج کی جائے گی۔اس حوالے سے تھانہ سبزہ زار میں رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع دی گئی تھی، ابھی اس حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -