پو لیس نے مختلف جرائم میں ملوث3خطر ناک ملزمان کو گرفتار کرلیا

پو لیس نے مختلف جرائم میں ملوث3خطر ناک ملزمان کو گرفتار کرلیا

لاہور(کر ائم سیل)بیگم کو ٹ پو لیس نے چور ی جیب تراشی اور پولیس مقابلوں میں ملوث3خطر ناک ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ہزاروں روپے مالیت کی گھڑیاں اور اسلحہ برآمد کر لیا ۔تفصیلا ت کے مطابق چوکی انچارج بیگم کوٹ رانا محمد صادق کو اطلاع ملی تھی کہ مشہور زمانہ ڈکیت کامران پارک میں ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے ہو ئے ہیں جس پر رانا محمد صادق نے دیگر ملازمین یاسر ،شفیق ،اجمل ،شاہد،شہباز اور مشتاق کے ہمراہ چھاپہ مار کر محمد رفیق عرف ڈھولا،محمد عثمان اور شاہد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔ملزم شاہد پولیس مقابلوں میں اشتہاری ہے اور پو لیس کو انتہائی مطلوب تھا۔پولیس نے ملزمان سے 2ریوالور،گولیاں اور 85ہزارمالیت کی طلائی گھڑیاں برآمد کر لیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے پولیس مقابلہ کے مقدمہ اشتہاری شاہد کو گرفتار کر نے پر چوکی انچارج بیگم کوٹ ودیگر اہلکاروں کو تعریفی اسناد اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

مزید : علاقائی