مختلف مقامات سے 3افرا د کی نعشیں بر آمد ،مردہ خا نہ میں منتقل

مختلف مقامات سے 3افرا د کی نعشیں بر آمد ،مردہ خا نہ میں منتقل

لا ہور (کر ا ئم سیل ) صوبا ئی دا ر الحکومت میں مختلف مقامات سے 3افرا د کی نعشیں بر آمد ، پو لیس نے نعشیں اید ھی ایمبولینس کے ذر یعے پوسٹ ما رٹم کے لئے مردہ خا نہ میں منتقل کر کے تفتیش کا آ غاز کردیا ہے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق ہنجروا ل کے علاقہ میں مد ینہ مسجدکے قر یب 35سا لہ عطا ر ی نا می شخص کی نعش بر آ مد ہو ئی ۔ شا د ما ن کے علاقہ سے 40سا لہ نا معلوم شخص کی نعش جبکہ داتادربار کی دیوار کے ساتھ روڈ پر 50سالہ نامعلوم شخص کی لاش بر آ مد ہو ئی ۔ راہگیروں کی اطلاع پر پو لیس نے نعشیں پوسٹ ما رٹم کے لئے مردہ خا نہ میں منتقل کر کے تفتیش کا آغازکردیا ہے ۔پو لیس کے مطا بق 2افرا د کی شنا خت نہ ہو ئی اور ابتدا ئی طو ر پر معلوم ہوتا ہے کہ گر می کی شد ت سے ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔

مزید : علاقائی