میٹرک کے طلباء کیلئے دس روزہ محبین ورکشاپ اسلام آباد میں ہوگی،شکیل اصغر

میٹرک کے طلباء کیلئے دس روزہ محبین ورکشاپ اسلام آباد میں ہوگی،شکیل اصغر

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کے صدر شکیل اصغر نے ڈویژنل دفتر میں ایک اہم اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او کے زیر اہتمام میٹرک کے طلباء کیلئے دس روزہ محبین ورکشاپ اسلام آباد میں ہوگی ورکشاپ کا آغاز 5جون سے ہوگا جو 15جون تک جاری رہے گی جس میں ملک بھر سے سینکڑوں محبین شریک ہونگے جبکہ لاہور سے قافلہ کی روانگی 5جون کو ہوگی شکیل اصغر کاکہنا تھا کہ ملک اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے موجودہ دور میں سائنس و ٹیکنالوجی میں ترقی ضروری ہے عالم اسلام کو سائنسی ترقی کے لئے کردار ادا کرنا چاہئے لیکن بدقسمتی سے سائنس کی ترقی کی منفی اثرات کو اپنایا جارہاہے جدید علوم کو سمجھنے کیلئے امام جعفر صادق ع کی تعلیمات کو سمجھنا چاہئے۔امام نے آج سے کئی سوسال قبل اپنی یونیورسٹی میں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید تعلیم دیکر یہ پیغام دیا کہ جدید علوم کو بھی سمجھنا چاہئے امام کا زمانہ سائنس و ٹیکنالوجی کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل تھا انہوں نے مزید کہا کہ سائنسی ترقی ہر ملک کی ضرورت ہے جس کے لئے ہماری نوجوان نسل میں شعورپیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے حکومت کو سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے متعددانتظامات کرنے چاہئے آئی ایس او کی محبین ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد بھی جدید سائنسی علوم سے آگاہی ہے۔   اور انکی ترویج ہے

مزید : میٹروپولیٹن 4