بوائز ہائی سکول باغبانپورہ شالیمار ٹاؤن میں ڈینگی آگاہی سیمینار

بوائز ہائی سکول باغبانپورہ شالیمار ٹاؤن میں ڈینگی آگاہی سیمینار

لاہور( جنرل رپورٹر) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول باغبانپورہ شالیمار ٹاؤن لاہور میں ڈینگی آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا ۔ جس کی صدارت باؤ اختر علی ایم پی اے نے کی۔ ڈی سی او کیپٹن (ر) محمد عثمان کی ہدایات کے مطابق ٹی ایم او شالامارٹاؤن ملک طارق محمودنے سکول کے طلباء کو آگاہی دی کہ بارش کے بعد اپنے گھروں کی چھتوں کو خصوصی طور پر چیک کیا کریں اور ان پر کھڑا پانی فوری طور پر صاف کیا کریں اور ائرکولرز کاپانی بھی ہر دوسرے دن تبدیل کیا کریں،گھروں کے فریج کی ٹرے روزانہ صاف کیا کریں، ٹی ایم او شالیمار ٹاؤن ملک طارق محمود نے بتایاکہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ (ایجوکیشن) آفیسر ، آغا ابن سعود نے شالیمار ٹاؤن میں سکولوں کے بچوں کی تعداد بتائی کہ تقریبا 1لاکھ بچے شالیمار ٹاؤن کی حدود کے سکولوں میں زیر تعلیم ہیں ٹی ایم او شالیمار ٹاؤن ملک طارق محمود نے 1لاکھ ڈینگی سے آگاہی کے پمفلٹ چھپوائے اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ (ایجوکیشن)، آغا ابن سعودکو ہدایت کی کہ ڈینگی سے آگاہی کے پمفلٹ شالیمار ٹاؤن کے تمام سکولوں کے بچوں میں جلد از جلد تقسیم کیے جائیں ۔اور بچوں کو ہدایت کی گئی کہ ڈینگی سے آگاہی کے پمفلٹ پُر کر کے اپنے سکول کے پرنسپل کو جمع کراوئیں ۔ باؤ اختر علی ایم پی اے اور ٹی ایم او شالیمار ٹاؤن ملک طارق محمودنے سکول کے پرنسپل اوراساتذہ کو ہدایت کی کہ جس دن سکول میں ڈینگی سیمینار ہو اس دن بچوں سے بھی ڈینگی آگاہی سوالات کا سلسلہ کیا جائے ۔ تاکہ ڈینگی پر مکمل طور پر قابو پایا جائے۔    ۔ ٹی ایم او شالیمار ٹاؤن نے اُمید ظاہر کی کے پچھلے سال کی طرح اس سال بھی شالیمار ٹاؤن کو ڈینگی آگاہی کے حوالے سے چیف منسٹر کی طرف سے شاباش دی جائے گی۔ سکول کے پرنسپل ،اساتذہ ، اور طلباء نے باؤ اختر علی ایم پی اے، ٹی ایم او شالیمار ٹاؤن ملک طارق محمود کی کاوشوں کو سراہا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4