انسانی حقوق کو بطور لازمی مضمون نصاب میں شامل کیا جائے،عامر اقبال

انسانی حقوق کو بطور لازمی مضمون نصاب میں شامل کیا جائے،عامر اقبال

 لاہور ( لیڈی رپورٹر) دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کے مشن پر گامزن فلاحی ادارے میسو گرومنگ سسٹم کے شعبہ ہیومن رائٹس کے ڈائریکٹر عامر اقبال نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی حقوق کو بطور لازمی مضمون نصاب میں شامل کیا جائے۔ گذشتہ روز مقامی ہوٹل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آئین میں انسانی حقوق کا مکمل چیپٹر موجود ہے مگر تعلیمی اداروں میں انسانی حقوق کو نصاب میں شامل نہیں کیا گیا ۔پاکستانیوں کی اکثریت انسانی حقوق سے نابلد ہے جبکہ دنیا بھر میں انسانی حقوق کو بطور مضمون پڑھا یا جاتا ہے جس سے طالب علموں کا شعور بڑھتا ہے او ر وہ اپنے حقوق سے آگاہی حاصل کر تے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کم پڑھے لکھے معاشرے میں انسانی حقوق کو بطور مضمون پڑھانا بہت ہی ضروری ہے تاکہ ایک مستحکم معاشرہ وجود میں آسکے اور شہریوں کو اپنے حقوق کے بارے میں علم ہو سکے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4