رنگ روڈ کی تعمیر کیلئے ٹینڈر جمع کرانے کیلئے یکم جون آخری تاریخ مقرر

رنگ روڈ کی تعمیر کیلئے ٹینڈر جمع کرانے کیلئے یکم جون آخری تاریخ مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( اپنے خبر نگار سے) لاہور رنگ روڈ اتھارٹی نے رنگ روڈ کی تعمیر کیلئے کنٹریکٹرز کو ٹینڈر جمع کرانے کیلئے یکم جون کی آخری تاریخ دے دی ہے۔ ابھی تک آٹھ کنٹریکٹرز نے ٹینڈر جمع کرائے ہیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور رنگ روڈ اتھارٹی نے سدرن لوپ فیزٹو،کی تعمیر کیلئے مختلف کنٹریکٹرز سے ٹینڈر طلب کر لیے۔ٹینڈر جمع کرانے کی آخری تاریخ یکم جون ہے۔اور اب تک آٹھ کنٹریکٹرز نے رنگ روڈاتھارٹی کی تعمیر میں دلچسپی ہے۔اور ٹینڈر پر کرکے اتھارٹی کے آفس میں جمع کرا رہے ہیں۔سدرن لوپ فیز ٹو،تیس کلومیٹرلمبی سڑک ہے۔یہ براستہ ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کے فیزآٹھ سے شروع ہوکر فیروز پور روڈاور ڈیفنس روڈ خیابان امین سے ملتان روڈ مراکہ تک ہے۔جبکہ لاہور رنگ روڈ ،نیازی چوک سے لے لربراستہ محمود بوٹی،علامہ اقبال ائرپورٹ لاہور سے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی فیز آٹھ تک چالیس کلومیٹر لمبی سڑک 2011میں مکمل ہو چکی ہے۔جبکہ لاہور رنگ روڈ کا تھرڈ فیز ، مراکہ ملتان روڈ سے لے کرنیازی چوک تک،بیس کلو میٹر لمبی سڑک کا ابھی تک ’’پی سی ون ‘‘تیار کیا جا رہا ہے۔