ٹورازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ کالج کاپہلا ’’گرو مائی اون ریسرچ سنٹر ‘‘قائم

ٹورازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ کالج کاپہلا ’’گرو مائی اون ریسرچ سنٹر ‘‘قائم

 لاہو ر( پ ر)کالج آف ٹورازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ نے طلبہ کو ریسرچ کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے لاہور میں40کنال رقبے پر اپنی طرز کا پہلا ’’گرو مائی اون ریسرچ سنٹر ‘‘قائم کر دیا ۔ کلنر ی آرٹس اورہوٹل مینجمنٹ کیلئے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سنٹر کے قیام کا مقصد طلبہ کو زمین مہیا کرناہے جہاں وہ ایسی علاقی اور غیر ملکی جڑی بوٹیاں ، مسالے ،سبزیاں پھل اور دوسرے اجزاء کاشت کرسکیں جو پاکستان میں با�آسانی دستیاب نہیں ۔ طلبہ اس سنٹر میں موسم کو کنٹرول کرنے والے ماحول میں جڑی بوٹیاں ، مسالے ، سبزیاں اور پھل لگانا اور اگانا سیکھیں گے یہ عمل نہ صرف انہیں چھوٹے پیمانے پر زرعی تجربات سرانجام دینے کا موقع فراہم کریگا بلکہ باغبانی کے حوالے سے ان کے اعتماد میں بھی اضافہ کرے گا تاکہ وہ کوکنگ سے متعلقہ اپنے تجربات کیلئے درکار اجزا ء کو خو د اگاسکیں ۔ طلبہ دنیا میں تیزی سے ہونیو الی موسمی تبدیلیوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی خوراک کی قلت کے حوالے سے درپیش خدشات کا تدراک کرنے میں اہم کردار ادا کرسکیں گے ۔ریسرچ سنٹر پر طلبہ کو جڑی بوٹیوں اور مسالوں کے استعمال کے متعلق تعلیم دی جائے گی ۔ اس ریسرچ سنٹر میں طلبہ کو جڑی بوٹیوں کو دیر تک استعمال کرنے کیلئے انہیں خشک اور محفوظ کرنا ،تازہ اور خشک کیے ہوئے اجزا کی غذائیت کو جانچنے اوراس کا تخمینہ لگانے کی تعلیم دی جائے گی ۔    علاوہ ازیں اس ریسرچ سینٹر میں طلبہ کو کچن گارڈن کی دیکھ بھال کا ہنر سکھایا جائے گا

مزید : میٹروپولیٹن 4