سانحہ ڈسکہ میں پولیس تشدد اور وکلا کی ہلاکتوں کی پُر زور مذمت کرتے ہیں پنجاب پیرا میڈیکل الائنس

سانحہ ڈسکہ میں پولیس تشدد اور وکلا کی ہلاکتوں کی پُر زور مذمت کرتے ہیں پنجاب ...

 لاہور (پ ر ) پنجاب پیرا میڈیکس الائنس (PPA) کے چیئر مین ملک منیر احمد اور ترجمان شعیب انور چوہدری نے کہا کہ پی پی اے ڈسکہ میں ایس ایچ او کی فائرنگ سے جان بحق ہونے والے وکلا ء کی وفات اور پولیس کے بہیمانہ تشدد کے نتیجے میں زخمی ہونے والے وکلا ء کے واقع پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتی ہے۔ اور لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ جبکہ ڈسکہ میں پولیس کی فائرنگ کا واقع انتہائی افسوس ناک ہے۔ پنجاب پولیس کی تربیت صرف ڈاکٹر ، پیرامیڈیکس ، الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز ، نرسز ، ٹیچرز اور نابینا افراد پر بہیمانہ تشدد کرنے کے لئے کی گئی ہے جو کہ کھلم کھلا دہشت گردی ہے۔ حکومتِ پنجاب کو چاہیئے کہ آئندہ اس طرح کے واقعات سے بچنے کے لئے اس واقعہ میں ملوث پولیس افسران اور افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے۔   ترجمان پی پی اے شعیب انور چوہدری نے مزید کہا کہ ابھی تک فنانس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ہمارے سروس سٹرکچر پر عملدرامد مکمل نہیں ہو رہا۔ جس کے لئے کل پی پی اے کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ جس میں چیئر مین پی پی اے ملک منیر احمد آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4