رانا انتظار کی زیر صدارت لیگل ایجو کیشن کمیٹی پنجاب بار کو نسل کا اجلاس

رانا انتظار کی زیر صدارت لیگل ایجو کیشن کمیٹی پنجاب بار کو نسل کا اجلاس

لاہور(نامہ نگار)لیگل ایجو کیشن کمیٹی پنجاب بار کو نسل کا اجلاس چیرمین لیگل ایجو کیشن کمیٹی رانا انتظار اور سیکرٹری اورلیگل ایجو کیشن کمیٹی محمد مدثر چودھری کی زیرقیادت میں ہوا۔گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں وکلاہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،جس میں25 مئی کوبار ایسوسی ایشن ڈسکہ میں نہتے وکلاء پر پولیس کی جانب سے براہِ راست فائرنگ کے المناک واقعہ میں صدر ڈسکہ بار ایسوسی ایشن اور2وکلاء کو قتل کرنے جبکہ متعدد وکلاء کوزخمی کردیا گیا جبکہ اس کے علاوہ چونیاں بار میں پولیس کے غنڈہ گردی بھی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے ۔انہوں نے ان ہلاکتوں پرانتہائی رنج و غم کا اظہار کر تے ہوئے پسماندگان سے اظہارِ ہمدردی کیا ہے جبکہ زخمی وکلاء کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔چیرمین لیگل ایجو کیشن کمیٹی رانا انتظار شدیدنے اس واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ حکومت ہوش کے ناخن لے۔

اور فوری طور پر اس میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ سیکرٹری لیگل ایجو کیشن کمیٹی پنجاب بار کو نسل محمد مدثر چوہدری کہ ڈسکہ بار ایسوسی ایشن کے نہتے وکلاء پربراہِ راست فائرنگ کرنے والے ایس ایچ او ڈسکہ اودیگر پولیس اہلکاران کو فوری گرفتار کیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4