حکومت عوام کومعیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہے،پرویز ملک

حکومت عوام کومعیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہے،پرویز ملک

 لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدروممبرقومی اسمبلی محمدپرویزملک نے کہا ہے کہ جمہوریت عوام کی خدمت اور عوام کو خدمات کی فراہمی کا نام ہے،مسلم لیگ(ن)کی حکومت خدمت خلق اور عوام کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کے لئے دن رات کوشاں ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گذشتہ روز پارٹی آفس میں مسلم لیگی کارکنوں سے گفتگو کے دوران کیا۔محمدپرویزملک نے مزیدکہا کہ سابقہ حکومتوں کی طرح مسلم لیگ(ن)کی حکومت ڈنگ ٹپاؤ نہیں ۔مستقل بنیادوں پر منصوبے لگارہی ہے۔توانائی کے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے،دھرنے والے رخنا نہ ڈالتے توکئی منصوبوں مکمل ہوچکے ہوتے۔انہوں نے کہا کہ نادان دوست کالا باغ ڈیم کی طرح راہداری منصوبے کو متنازعہ نہ بنائیں، یہ کسی فرد کا نہیں ملک کا عظیم منصوبہ ہے۔   نہوں نے کہا کہ چین نے مشکل گھڑی میں 46ارب ڈالر کا اقتصادی پیکیج دیا جس میں سے 30ارب توانائی کیلئے رکھے گئے ہیں۔انشاء اللہ2018ء تک ملک کو اندھیروں سے نکال کر ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے اورملک سے لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4