حکمرانوں نے ملک کو پولیس سٹیٹ بنا دیا ہے،عبدالرشید قریشی
لاہور(پ ر)عبدالرشید قریشی چیئرمین عدلیہ بچاؤ کمیٹی نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکمران امن و امان قائم کرنے اور قتل و غارت روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔ حکمرانوں نے ملک کو پولیس سٹیٹ بنا دیا ہے۔ کل پولیس نے بلا جواز فائرنگ کر کے دو وکلاء اور ایک راہ گیر کو ڈسکہ میں قتل کر دیا ہے۔ سات بے گناہ افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ ڈسکہ میں وکلاء کے قتل سے قبل ماڈل ٹاؤن منہاج القرآن میں حکمرانوں نے 17بے گناہ افراد کو گولیوں کا نشانہ بنا کر لقمہ اجل بنایا۔موجودہ حکمران فاشسٹ ہیں۔ انہوں نے اپنی حکمرانی کو طول دینے کے لئے پولیس کو کھلی چٹھی دے رکھی ہے۔ شہباز شریف اور نواز شریف فی الفور مستعفی ہو جائیں۔