ڈسکہ میں پولیس گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں ،یاسر گیلانی

ڈسکہ میں پولیس گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں ،یاسر گیلانی

 لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لاہور کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے ڈسکہ میں پولیس گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاں وکلا، وکلا بار کے عہدیداران اور معاشرے کے اعلیٰ طبقے سے تعلق رکھنے والے محفوظ نہ ہوں وہاں عام آدمی کی کیا حالت ہو گی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سانحہ لاہور کی جے آئی ٹی رپورٹ سے پنجاب پولیس کے حوصلہ افزائی ہوئی جس کی وجہ پولیس مزید ظلم و جبر کی نئی داستانیں رقم کرنے لگی ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن پنجاب میں امن قائم رکھنے میں بُری طرح ناکام ہو گئی ہے بجٹ میں پولیس کے لئے بڑی رقم رکھنے کے باوجود پولیس کی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔ قپولیس کی کارکردگی بجٹ میں رقم بڑھانے سے نہیں بلکہ اس کی تربیت سے بہتر ہوگی ،مسلم لیگ ن ہر سال تھانہ کلچر کی تبدیلی کا نعرہ لگاتی ہے مگر عملی طو رپر اس جماعت کی کارکردگی سب کے سامنے ہے مسلم لیگ ن کے دور حکو مت میں پولیس قانون کی دھجیاں اڑا رہی ہے

مزید : میٹروپولیٹن 4