ملک میں امن و امان کی صورت حال انتہائی مخدوش ہو چکی ہے ،سعدیہ سہیل

ملک میں امن و امان کی صورت حال انتہائی مخدوش ہو چکی ہے ،سعدیہ سہیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کی صورت حال انتہائی مخدوش ہو چکی ہے حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے صوبے میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں اور ساری پولیس حکمرانوں کے تحفظ میں لگی ہوئی ہے باقی ماندہ پولیس اہلکار عوام پر ظلم و جبر کی داستانیں رقم کر رہی ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبہ پولیس سٹیٹ بن چکا ہے۔   اسے کوئی پوچھنے والا نہیں، پنجاب پولیس گردی میں ریکارڈ بنانے میں مصروف ہے پولیس کو پنجاب حکومت کی اشیر باد حاصل ہے اور وہ پورے صوبے میں جس طرح چاہے کاروائیاں کرتی پھر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب جرائم کا گڑھ بن چکا ہے صرف نمائشی اقدامات کر کے گڈ گورننس قائم رکھنے کا تاثر دیا جا رہا ہے۔