رفیق رجوانہ کی بطور گورنر پنجاب تعیناتی خوش آئند ہے، میاں عبدالعزیز

رفیق رجوانہ کی بطور گورنر پنجاب تعیناتی خوش آئند ہے، میاں عبدالعزیز
 رفیق رجوانہ کی بطور گورنر پنجاب تعیناتی خوش آئند ہے، میاں عبدالعزیز

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(پ ر)وفاقی حکومت نے سینئر وکیل محمد رفیق رجوانہ کی گورنرتعیناتی کر کے عدل وانصاف کے تقاضے پورے کیے ہیں محمد رفیق رجوانہ کی بطور گورنر تقرری سے صوبہ میں حق اور سچ کا بول بالا ہو گا اور غریب عوام کو انصاف ان کی دہلیز پر ملے گا محمد رفیق رجوانہ کی شخصیت بلاشبہ ایک ہمہ جہت شخصیت ہے ۔ان خیالات کا اظہار ممتاز سیاسی وسماجی راہنما میاں عبدالعزیز ایڈووکیٹ نے کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ محمد رفیق رجوانہ نے بطور وکیل قانون کی پاسداری کی اور عوام کو سستا انصاف فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا اب بطور گورنر وہ صوبہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اور عوام کے مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں گے انہوں نے کہاکہ رفیق رجوانہ عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4