یو ایس ایڈ کے زیر اہتمام پاکستان میٹ فیسٹیول 2015ء کا شاندار افتتاح

یو ایس ایڈ کے زیر اہتمام پاکستان میٹ فیسٹیول 2015ء کا شاندار افتتاح

 لاہور (کامرس رپورٹر) یو ایس ایڈ کے ڈائریکٹر پنجاب ڈاکٹر مائلز ٹوڈر نے گزشتہ روز پاکستان میٹ فیسٹیول 2015ء کا افتتاح کر کے مویشی پال کسانوں، گوشت پروسیس کرنے والے کارخانوں اور برآمد کنندگان کو آپس میں روابط بڑھانے کا موقع فراہم کیا۔ اس میلے کو یو ایس ایڈ کے ایگری بزنس پروجیکٹ کے تحت ایگری بزنس سپورٹ فنڈ کے تعاون سے منعقد کیا گیا تھا۔ اس میلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ٹوڈر نے کہا کہ امریکی حکومت گوشت کی صنعت اور اس سے متعلق دیگر شعبوں میں پاکستان کی بھرپور معاونت کے لئے پرعزم ہے تاکہ پاکستان حلال گوشت کی تجارت میں عالمی منڈی میں اپنا حصہ بڑھا سکے۔ انہوں نے کہا کہ کثیر تعداد میں مویشیوں کی دستیابی، مسلم ملک اور حلال صنعت کے وجود کی وجہ سے حلال گوشت کی برآمدات بڑھانے میں پاکستان کی صورتحال بہت بہتر ہے۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر عنی خان افتتاحی سیشن کے بعد میڈیا ے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر حلال تجارت 600 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے، جس میں پاکستان کا حصہ محض 29 کروڑ ڈالر ہے، جس کی بنیادی وجہ پاکستان میں گوشت اور دیگر حلال مصنوعات کی ٹریسیبلٹی اور سٹینڈرڈائزیشن نہ ہونا ہے۔ یو ایس ایڈ

مزید : صفحہ آخر