خوشحال خاں خٹک ایکسپریس حادثہ ،تحقیقات کیلئے سہ رُکنی کمیٹی تشکیل

خوشحال خاں خٹک ایکسپریس حادثہ ،تحقیقات کیلئے سہ رُکنی کمیٹی تشکیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(خبر نگار خصوصی)وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے خوشحال خاں خٹک ایکسپریس کے حادثے کی تحقیقات کیلئے سہ رُکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جو تین دن میں رپورٹ پیش کرے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزکراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خاں خٹک ایکسپریس کی 9 میں سے 6بوگیاں کوٹ بہرام پر پٹری سے اُتر گئیں جس کے نتیجے میں 2مسافر زخمی ہوگئے۔ ٹرین کے 383مسافروں کو بسوں کے ذریعے راجن پور پہنچایا گیا جہاں ان کے قیام و طعام کا مناسب بندوبست کیا گیا تھا۔ مسافروں کو اُن کی منزلِ مقصود تک پہنچانے کیلئے ملتان سے متبادل ٹرین راجن پور روانہ کی گئی جبکہ ایک ریلیف ٹرین سمہ سٹہ سے اور دوسری ریلیف ٹرین روہڑی سے روانہ کی گئی۔ حادثے کی اطلاع پاتے ہی چیف ایگزیکٹو آفیسر جاوید انور بوبک سمیت اعلیٰ حکام سینٹرل کنٹرول روم ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پہنچ گئے ۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی ان سے مسلسل رابطے میں رہے۔ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ملتان دیگر ریلوے حکام کے ساتھ جائے حادثہ پر روانہ ہوگئے۔ چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ، چیف انجینئر اوپن لائن اور چیف مکینکل انجینئر کیرج اینڈ ویگنز پر مشتمل سہ رُکنی کمیٹی کو تین دن کے اندر تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ خوشحال خٹک ایکسپریس3

مزید :

صفحہ آخر -