آئندہ ہفتے سے پنجاب کے سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی متوقع

آئندہ ہفتے سے پنجاب کے سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی متوقع

لاہور(کامرس رپورٹر) سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کی جانب سے آئندہ ہفتے سے پنجاب کے سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی متوقع ہے ۔ گیس کا شارٹ فال کم ہو نے پر اس حوالے سے فیصلہ کیا جا رہا ہے ۔ سی این جی سیکٹر کو ہفتے میں تین دن گیس فراہم کی جائے گی ۔ نئے شیڈول کے مطابق آئندہ سے گیس کلو کے بجائے لٹر میں فروخت ہو گی ۔ پنجاب کے سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی کے لئے پہلے کی طرح دو زونز میں تقسیم کیا جائے گیا ۔ زون ون میں پوٹھوہار ، فیصل آباد اور بہاولپور شامل ہوں گئے جبکہ زون ٹو میں لاہور ، ملتان اور گوجرانوالہ ریجن شامل ہوں گے ۔

مزید : صفحہ آخر