گجرات:وکلا کی ہلاکت کا واقعہ حکومت کی نالائقی ہے، پرویز الٰہی

گجرات:وکلا کی ہلاکت کا واقعہ حکومت کی نالائقی ہے، پرویز الٰہی

 گجرات (بیورورپورٹ)سابق ڈپٹی وزیراعظم ایم این اے چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ ڈسکہ میں پولیس کے ہاتھوں وکلا کی ہلاکت کا واقعہ حکومت کی نالائقی ہے کبھی فوج اور کبھی رینجرز کو طلب کرنے والے خود کس مرض کی دوا ہیں وکلا انتہائی قابل احترام ہیں انہیں کھڑا کر کے گولیوں مار دینا بڑا ظلم ہے حکومت ہر ناکامی پولیس پر ڈال رہی ہے سانحہ ماڈل ٹاؤن کا ذمہ دار بھی پولیس کو ٹھہرایا گیا حالانکہ شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ اسکے ذمہ دار ہیں وہ گزشتہ روز گجرات میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے ماڈل بازار میں ہونیوالی آتشزدگی پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ پر کاروائی ہونی چاہیے حکومت متاثرہ دوکانداروں کی مالی امداد کرے تاکہ وہ دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا ہو سکیں اس موقع پر سابق وزیر تعلیم میاں عمران مسعود ‘ قاضی سیف اللہ خالد ‘ افتخار شاکر ‘ سیٹھ ظہیر اور دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب کسانوں سے بھی ہاتھ کر گئے ہیں گندم کی مناسب قیمت مل رہی ہے نہ باردانہ ‘ ہم نے کسانوں کو کھاد ‘ بیج ‘ وغیرہ پر سبسڈی دی بجلی کی قیمت آدھی کر دی اب زرعی شعبہ پر 25فیصد جی ایس ٹی نافذ ہے جو کسانوں کے ساتھ ظلم ہے حکمران ہمارے دور کی سہولتیں اور مراعات کو زرعی پالیسیوں سمیت بحال کریں کسانوں کا استحصال نہ کیا جائے بعد ازاں چوہدری پرویز الٰہی نے چیئرمین پراپرٹی ڈیلرزاینڈ بلڈرزایسوسی ایشن شیخ افضال کی خوش دامن کی وفات پر فاتحہ خوانی کے علاوہ مختلف مقامات پر دورہ کیا ۔

مزید : صفحہ آخر