محکمہ سول ڈیفنس نے فائر سیفٹی کے حوالے سے آگاہی پروگرام کالائحہ عمل تیار کر لیا

محکمہ سول ڈیفنس نے فائر سیفٹی کے حوالے سے آگاہی پروگرام کالائحہ عمل تیار کر ...

لاہور (اپنے نمائندے سے)صوبائی حکومت کے محکمہ سول ڈیفنس نے فائر سیفٹی کے حوالے سے آگاہی پروگرام ،سستے رمضان بازاروں میں سیکورٹی کے خاطر خواہ انتظامات اور موسم برسات میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے باعث لوگوں کو محفوظ رکھنے کیلئے لائحہ عمل تیار کر لیا،ایکشن پلان کے تحت آرمی کے انسٹرکٹرز کے زیرنگرانی تربیت یافتہ سول ڈیفنس کے سپیشل دستہ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ جون کے پہلے ہفتے میں ہوگی،ڈی سی او لاہور کی ہدایات کی روشنی میں لاہور کینال میں سول ڈیفنس کے ماہر غوطہ خور ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے تمام امور کی ہفتہ وار بنیادوں پر رپوٹس ڈی سی او کے علاوہ وزیراعلی کو ارسال کی جا ئے گیں،معلومات کے مطابق صوبائی حکومت کے محکمہ سول ڈیفنس نے سستے رمضان بازاروں میں سیکورٹی اور فائرسیفٹی انتظامات کے ساتھ موسم برسات میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے لائحہ عمل تشکیل دے دیا ہے جس کی براہ راست مانیٹرنگ ڈی سی او لاہور کر رہیں ہیں اس ایکشن پلان کے تحت سول ڈیفنس کے 14سپیشل سکواڈ تشکیل دیئے گئے ہیں جو دن رات کی بنیاد پر فائرسیفی اور ہنگامی حالت میں لوگوں کی مدد کرنے ہمہ وقت تیار رہیں گے۔ سول ڈیفنس

مزید : صفحہ آخر