سانحہ ڈسکہ: پولیس نے گرفتار انسپکٹر شہزاد وڑائچ کا ایک روزہ ریمانڈ لے لیا

سانحہ ڈسکہ: پولیس نے گرفتار انسپکٹر شہزاد وڑائچ کا ایک روزہ ریمانڈ لے لیا
سانحہ ڈسکہ: پولیس نے گرفتار انسپکٹر شہزاد وڑائچ کا ایک روزہ ریمانڈ لے لیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ڈسکہ(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)پولیس نے صدر بار سمیت دو وکلاء کے قتل میں گرفتار انسپکٹر شہزاد وڑائچ کا علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت سے ایک روزہ راہداری ریمانڈلے لیا، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر شہزاد وڑائچ نے وکلاء کے احتجاجی جلوس پر فائرنگ کر دی تھی جس سے صدر بار سمیت دو وکیل جاں بحق ہو گئے ایک راہگیر زخمی ہو گیا جس میں ملزم انسپکٹر شہزاد ورائچ کو پولیس نے گرفتار کر لیا تھا گذشتہ روز پولیس نے سیکورٹی کے پیش نظر ملزم کا علاقہ مجسٹریٹ تسنیم اعجاز کی عدالت سے ایک روزہ راہدری ریمانڈ لے لیا ۔

مزید : صفحہ اول