سعودی عرب نے عمرہ زائرین ،خرگوش ،کروانے والی 12 کمپنیاں بلیک لسٹ کردیں

سعودی عرب نے عمرہ زائرین ،خرگوش ،کروانے والی 12 کمپنیاں بلیک لسٹ کردیں

 لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)شعبان عمرہ کاروبار کے لیے بد ترین ثابت ہونے لگا 12سعودی عمرہ کمپنیاں خرگوش کرتی پکڑی گئیں فوری بلیک لسٹ کر دی گئیں ،20کمپنیاں پہلے ہی اپنے عمرہ زائرین کو سعودیہ سے نکالنے میں ناکام ہونے کی وجہ سے اپروول شروع نہیں کر سکیں ،32کمپنیوں کی اپروول بند ہونے کی وجہ سے سعودی عمرہ کمپنیوں نے پاکستان عمرہ کمپنیوں سے مل کر رمضان سے 25دن پہلے ہی عمرہ اپروول صرف ویزہ 70ہزار روپے بغیر رہائش،بغیر ٹکٹ کر دیا گیا ویزہ مہنگا یکم رمضان سے متوقع تھا عمرہ کمپنیوں نے 25دن پہلے ہی 70ہزار کر دیا پاکستان کی تاریخ کا ریکار ٹوٹ گیا اکانوی رہائش کم ازکم30ہزار اور ٹکٹ 70ہزار اور ویزہ فیس70ہزار14روزہ اکانوی عمرہ پیکج حرم شریف سے 1300سو میٹر دور رہائش کے ساتھ مارکیٹ میں متعارف کرا دیا گیا ہے کم عمرہ لگنے کی وجہ سے ٹکٹ یکم رمضان سے بھی مزید مہنگی نہ کرنے کا فیصلہ ہو گیا ہے مگر عمرہ اپروول فیس نے ہی عمرہ زائرین کی کمر توڑ دی ہے ،گزشتہ سال 55سے 60ہزار کا رمضان میں ویزہ لگا تھا اس سال 7شعبان کو ہی رمضان اپروول کے چارجز شروع کر دیے گئے ہیں روزنامہ پاکستان کو معلوم ہوا ہے 10مئی سے 27مئی کے درمیان بعض سعودی کمپنیوں کے علم میں لائے بغیر بعض اہلکاروں نے ائیر پورٹ عملہ سے ملی بھگت کر کے عمرہ پر جانے والے 100سے زائد افراد کے نام سسٹم سے غائب کرا دیے خرگوش ہونے والوں کے پاسپورٹ عمرہ کمپنیوں کے پاس موجود تھے عمرہ کمپنیوں کی شکایت پر ریاض سے وزارت خارجہ نے ایکشن لیتے ہوئے ائیر پورٹ ایمگریشن ریکارڈچیک کروایا تو پتہ چلا کہ سسٹم سے آوٹ کر دیے گئے ہیں ،سعودی وزارت خارجہ نے نوٹس لیتے ہوئے ائیر پورٹ اہلیکاروں کو بھی فارغ کر دیا اور متعلقہ عمرہ کمپنیوں کو بھی معطل کر دیا ہے اور خرگوش کرانے والے مافیا کو پکڑنے کے لیے ٹاسک فورس تشکیل دے دی گئی ہے اب صرف 10کمپنیاں میدان میں ہیں مناپلی کی وجہ سے من مرضی کے ریٹ وصول کر رہے ہیں 70ہزار کا ویزہ 30سے40ہزار کی رہائش اکانوی پیکج بغیر ٹکٹ کے ایک لاکھ روپے وصول کیا جا رہا ہے ،ٹکٹ کے بغیرپیکج ایک لاکھ 10ہزار اور 70سے80ہزار کی ٹکٹ مل رہی ہے ایک لاکھ 90ہزار روپے کا اکانوی پیکج شروع ہو گیا ہے دو لاکھ کا تھری سٹار ،ڈھائی لاکھ کا فور سٹار ،ساڑھے تین لاکھ کا فائیو سٹار15روزہ عمرہ پیکج وصول کیا جا رہا ہے۔

مزید : صفحہ آخر