سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانا درست نہیں ،شہباز شریف

سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانا درست نہیں ،شہباز شریف

 لاہور(جنرل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ ڈسکہ میں پولیس اور وکلاء کے مابین تصادم کے نتیجہ میں 2وکلاء کے جاں بحق ہونے پر دلی طو رپر دکھ اور رنج ہواہے۔پنجاب حکومت اور صوبے کے عوام جاں بحق ہونیوالے وکلاء کے لواحقین اور وکلاء برادری کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔افسوسناک واقعہ کے بعد فوری طو رپر فائرنگ کے ذمہ دار ایس ایچ او کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا گیا ہے۔مقدمے کا چالان قانون کے مطابق جلد سے جلد عدالت میں پیش کرنے کیلئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ اس واقعہ میں قانون کے مطابق انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے ۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے یہاں ویڈیو لنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ میں اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قانون کو ہاتھ میں لینا کسی طو رپر بھی جائز نہیں ۔سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانا بھی کسی طو رپر درست نہیں ۔قومی املاک کو نقصان پہنچانے والے پاکستان کی خدمت نہیں کر رہے ۔انہوں نے کہاکہ امن عامہ اورعوام کے جان ومال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے جو وہ پوری طرح نبھائے گی۔انہوں نے کہاکہ قانون کے محافظ کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ کسی طو رپر بھی قابل برداشت نہیں ۔انصاف ہر قیمت پر ہوگا بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آ ئے گا۔وزیراعلیٰ نے کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کی کارکردگی کو بھی سراہا۔اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کو ڈسکہ کے دلخراش واقعہ کے بعد آج پیدا ہونے والی صورتحال کے حوالے سے رپورٹ پیش کی گئی۔اجلاس میں ڈسکہ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کے تناظر میں صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔صوبائی وزراء کرنل (ر) شجاع خانزادہ ، رانا مشہود احمد،خلیل طاہر سندھو ، اراکین اسمبلی مہر اشتیاق احمد، رانا ثناء اﷲ، زعیم حسین قادری، چیف سیکرٹری ، معاون خصوصی رانا مقبول احمد، انسپکٹر جنرل پولیس اور اعلیٰ افسران نے ویڈیولنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ سے اجلاس میں شرکت کی ۔

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبہ عوام کو بہترین، باکفایت،تیزرفتار اورآرام دہ سفری سہولتیں فراہم کرنے کے حوالے سے ایک عالیشان منصوبہ ہے،جس سے ٹرانسپورٹ سیکٹر میں ایک انقلابی تبدیلی آئے گی،بلاشبہ یہ منصوبہ عوام کے وسائل عوام پر صرف کرنے کی شاندار مثال ہے ۔ پنجاب حکومت نے لاہور میٹروبس پراجیکٹ کی ریکارڈ مدت کی تکمیل سے ٹرانسپور ٹ کلچر تبدیل کرنے کا جو سفر شروع کیا ،راولپنڈی اسلام آباد میٹروبس منصوبہ اسی کا ایک تسلسل ہے اورمیٹروبس پراجیکٹس کا یہ سفر آئندہ بھی جاری رہے گا۔ وہ راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس پراجیکٹ کے حوالے سے اسلام آباد میں منعقدہ اعلی سطح کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے،جس میں پراجیکٹ ڈائریکٹرراولپنڈی اسلام آباد میٹروبس زاہد سعید نے منصوبے پر کام کی تازہ ترین صورتحال اور پیش رفت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میٹروبس پراجیکٹ کے افتتاح سے جڑواں شہروں کے عوام کوسفر کی وہ سہولتیں میسر آئیں گی جو دنیا کے بڑے شہروں میں ملتی ہیں اورمعاشرے کے تمام طبقات اس سفری سہولت سے مستفید ہوں گے۔ میٹرو بس کا منصوبہ عوامی خدمت کے حوالے سے ہماری ترجیحات کا آئینہ دار ہے ۔ میٹروبس سروس عوام کے سفری مسائل کے خاتمے اور وسا ئل عوام پر خرچ کرنے کا شاندار منصوبہ ہے ۔راولپنڈی اسلام آباد میٹروبس سروس کے منصوبے کا جلد افتتاح کیا جا رہا ہے۔افتتاح کا دن راولپنڈی اور اسلام آباد کے عوام کیلئے جشن مسرت کا دن ہوگا یہ منصوبہ جڑواں شہروں کے رہائشیوں کو آرام دہ ، با کفایت، تیز رفتار اور محفوظ سفری سہولیات فراہم کرے گا۔ میٹروبس سروس ذرائع آمد ورفت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب اہم قدم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پراجیکٹ کے تمام پیکیجز پر ایکسلیٹرز پر ایلیویٹرز کی تنصیب کا کام فوری طورپر مکمل کیا جائے۔پراجیکٹ کے تمام پیکیجز پر کام کی پیش رفت سے روزانہ کی بنیادوں پر آگاہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ میٹرو بس منصوبے پر تعمیراتی کام کو مطلوبہ معیار کے مطابق تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے۔اجلاس کے بعد وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے پیکیج 5 پاک سیکرٹریٹ بس سٹیشن کا دورہ کیااورپیکیج5 بس سٹیشنز کے تعمیراتی اور آرائشی کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔وزیر اعلیٰ نے پیکیج 5 پر پاک سیکرٹریٹ بس سٹیشن 249 لینڈ سکیپنگ اور تزئین و آرائش کے کام کا معائنہ کیا۔وزیر اعلیٰ نے پراجیکٹ ڈائریکٹر کمشنر راولپنڈی زاہد سعید249 چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل 249 دیگراداروں 249 کنٹریکٹرز اور انجینئرز کی شبانہ روز محنت اور کام کی تعریف کی۔چیئرمین میٹرو بس عملدرآمد کمیٹی حنیف عباسی249 پراجیکٹ ڈائریکٹر کمشنر راولپنڈی زاہد سعید 249 چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل 249 سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب مومن آغا249 کنٹریکٹرز سمیت سنیئر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

مزید : صفحہ اول