ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ،شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ،شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

لاہور(کرا ئم سیل)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا -ذرائع کے مطابق شیرا کوٹ عرفان پارک میں حمزہ کے گھر سے تین ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 6لاکھ مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا ء لوٹ کر لے گئے۔ داتا دربار کے علاقے میں واقع موبائل فون کی فرنچائز سے تین ڈاکو سوا لاکھ،گجر پورہ میں واقع اللہ رکھا کی دکان سے ڈاکو ایک لاکھ 22ہزار کی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ڈیفنس بی میں شکیل کی دکان سے چور 30لاکھ کی نقدی زیورات اور شفیق آباد میں نسوار بنانے والے کارخانے سے 47توڑے نسوار اور تمباکو مالیتی 11لاکھ چوری کر کے لے گئے ۔ ڈاکوؤں نے ٹاؤن شپ میں قاسم اور اسکی فیملی سے ساڑھے تین لاکھ،اقبال ٹاؤن میں سلمان اور اسکی فیملی سے تین لاکھ،گوالمنڈی میں ظفر اقبال سے دولاکھ 80ہزار،مسلم ٹاؤن میں عزیز سے ایک لاکھ اور مو ٹرسائیکل،باغبانپو رہ میں شہزاد سے ایک لاکھ 30ہزار،نواب ٹاؤن میں اظہر سے ایک لاکھ اور ڈیفنس بی میں سعید سے 80ہزار کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا۔علاوہ ازیں اسلام پو رہ سے رحمت،شالیمار سے عثمان،جوہرٹاؤن سے عمیر،سبزہ زار سے اشرف،ستوکتلہ سے عرفان اور عنا یت جنوبی چھاؤنی سے عرفان کی گاڑیاں اور شاہدرہ سے آصف،پرانی انارکلی سے سلیم،سندر سے بوٹا،سبزہ زار سے مدثر،ہنجروال سے ظہیر،سٹی رائے ونڈ سے مو ٹر سا ئیکلیں چو ری کر لی گئیں۔ ڈاکے

مزید : صفحہ آخر