لاہور ہائی کورٹ میں سیکیورٹی کی ذمہ داریاں رینجرز کے حوالے

لاہور ہائی کورٹ میں سیکیورٹی کی ذمہ داریاں رینجرز کے حوالے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ میں پولیس کو ہٹا کر سیکیورٹی کی ذمہ داریاں رینجرز کے حوالے کردی گئی ہیں ۔ڈسکہ بار ایسوسی ایشن کے صدر رانا خالد عباس اور عرفان چوہان ایڈووکیٹ کی تھانہ سٹی ڈسکہ کے ایس ایچ او کی فائرنگ سے ہلاکت کے بعد وکلاء کے احتجاج کے پیش نظر لاہور ہائی کورٹ میں رینجرز تعینات کی گئی ہے ۔ایک روز قبل مشتعل وکلاء کے ہاتھوں پولیس اہلکاروں پر تشدد کے متعدد واقعات سامنے آئے تھے ۔ گزشتہ روز پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین اعظم نذیر تارڑ اور دیگر وکلاء راہنماؤں نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے درخواست کی تھی کہ کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے پولیس کے باوردی اہلکاروں کو عدالت عالیہ کی سیکیورٹی پر سے ہٹا دیا جائے اور ان کی جگہ یہ ذمہ داری رینجرز کو سونپ دی جائے جس کے بعد یہاں رینجرز کی ایک کمپنی تعینات کردی گئی ہے جو 100اہلکاروں پر مشتمل ہے ،رینجرز کے بریگیڈیر شوکت علی نے عدالت عالیہ کے متعلقہ افسروں کے ہمراہ حفاظتی انتظامات پر جائزہ لیا اور اپنے اہلکاروں کو ضروری ہدایات جاری کیں

مزید :

صفحہ اول -