کراچی ایگزیکٹ کے دفتر پر چھاپہ ،لاکھوں جعلی ڈگریاں برآمد ،شعیب شیخ کو حراست میں لے لیا گیا

کراچی ایگزیکٹ کے دفتر پر چھاپہ ،لاکھوں جعلی ڈگریاں برآمد ،شعیب شیخ کو حراست ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ایگزیکٹ آئی ٹی کمپنی اور بول میڈیا گروپ کے مالک شعیب شیخ کو ایف آئی اے نے اپنی تحویل میں لے لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق جعلی ڈگریوں کے مبینہ سکینڈل سامنے آنے کے بعد ایف آئی اے کی جانب سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے ۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شعیب شیخ سے 7 گھنٹے سے زائد وقت تک تفتیش کی گئی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے ایگزیکٹ آئی ٹی کمپنی کے دفتر سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں تاہم 34 سے زائد سائبر اکاؤنٹس کی تصدیق نہیں ہو سکی ۔ ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ تفتیش کے دوران شعیب شیخ کو ایگزیکٹ آئی ٹی کمپنی کے دفتر بھی لیجایا گیا تھا جہاں سے مزید ضروری دستاویزات سمیت ایف آئی اے حکام نے ملازمین سے پوچھ گچھ بھی کی ۔ یاد رہے جعلی ڈگریوں کے مبینہ سکینڈل سامنے آنے کے بعد ایف آئی اے نے ایگزیکٹ آئی ٹی کمپنی کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا تھا اور ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی خود ڈائریکٹر ایف آئی اے شاہد حیات کر رہے ہیں ۔ ایف آئی اے سندھ کے ڈائریکٹر شاہد حیات نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایگزیکٹ آئی ٹی کمپنی کے خلاف کافی ثبوت ملے ہیں جن کی بناء پر ایگزیکٹ آئی ٹی کمپنی کے مالک شعیب شیخ کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایگزیکٹ آئی ٹی کمپنی کے دفتر کے بارے میں علم ہوا تھا کہ یہاں جعلی ڈگریاں بنائی جاتی ہیں اور اسی اطلاع پر کاروائی کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ کاروائی کے دوران لاکھوں جعلی ڈگریاں اور طلباء کے جعلی رجسٹریشن کارڈ ملے ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایگزیکٹ آئی ٹی کمپنی کے مالک کے خلاف ثبوت اکٹھے کر لیے ہیں اور اب مجسٹریٹ کی موجودگی میں ایگزیکٹ آئی ٹی کمپنی کے مالک شعیب شیخ کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -