وفاق خیبر پختونخوا کو مکمل فنڈ ز فراہم اور بنجرز مین کارآمد بنا کر گندم میں خود کفیل کرے ،عمران خان

وفاق خیبر پختونخوا کو مکمل فنڈ ز فراہم اور بنجرز مین کارآمد بنا کر گندم میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پشاور (آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین خیبر پختونخوا میں دھاندلی کے الزامات لگا رہے ہیں ، میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ اگر انہیں کسی بھی حلقے کے انتخابات پر اعتراض ہو تو کھل کر بتا دیں میں کوئی بھی حلقہ کھولنے کے لئے تیار ہوں ، بتایا جائے کہ ایک کروڑ سے زائد بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ان کا ریکارڈ کہاں ہے اوراتنے بیلٹ پیپرز کہاں استعمال ہوئے ہیں ۔وفاقی حکومت نے اب تک خیبر پختونخوا کو 20فیصد فنڈ فراہم کیا ہے اگر وفاقی حکومت مکمل فنڈ فراہم کرے تو حکومت خیبر پختونخوا کی بنجر زمینوں کو کار آمد بناکر گندم کی مد میں خود کفیل ہوا جا سکتا ہے، وفاقی حکومت اور چین کے درمیان گزشتہ دو سال سے اقتصادی راہداری کی بات چیت چل رہی ہے ، خیبر پختونخوا کی پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے مزید وسائل فراہم کرکے ملکی سطح پر ایک مثالی پولیس تشکیل دی جائے گی جس کی مثال دوسرے صوبوں میں نہیں ملے گی، عمران خان نے خیبر پختونخوامیں پی ٹی آئی کے جلسوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج سے پشاور ،مردان اور نوشہرہ میں جلسے کروں گا ۔ وہ منگل کو پولیس لائن میں فائرنگ سکواڈ اور سپیشل کمبٹ فورس اور تھانہ گلبرگ میں ڈی آر سی جیوری سسٹم کے معائنہ کے بعد صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ عمران خان نے کہا کہ سیاسی مخالفین خیبر پختونخوا میں دھاندلی کے الزامات لگا رہے ہیں۔ میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ اگر انہیں کسی بھی حلقے کے انتخابات پر اعتراض ہو تو کھل کر بتا دیں میں کوئی بھی حلقہ کھولنے کے لئے تیار ہوں انہوں نے کہا کہ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ ایک کروڑ سے زائد بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ان کا ریکارڈ کہاں ہے اوراتنے بیلٹ پیپرز کہاں استعمال ہوئے ہیں۔قبل ازیں عمران خان نے دوران پور پشاور میں مقامی امداد سے تعمیر ہونے والے پرائمری سکول کا معائنہ کیا۔

مزید :

صفحہ اول -