ایگزیکٹ کے لاہور آفس کی خفیہ نگرانی شروع کردی،ڈا کٹر عثما ن انور
لا ہور (زا ہد علی خا ن )ایگزیکٹ سکینڈل کے حوالے سے لا ہور میں بھی تحقیقا ت شروع کی جا ر ہی ہیں اوراگر لا ہور کے د فتر میں بھی ضرورت ہو ئی تو وہا ں سے بھی د ستاویزا ت حا صل کر لی جا ئیں گی۔ ڈا ئریکٹر ایف آئی اے پنجا ب ڈا کٹر عثما ن انور نے "پاکستان "کوبتا یا کہ اگر چہ تمام معاملا ت کرا چی میں ہیں اور وہی پر تما م ٹیمیں انکو ائر ی کر ر ہی ہیں مگر ایک د فتر لاہور میں بھی ہے جو بظا ہر بند ہے لیکن وہا ں کچھ لوگ آتے جا تے ہیں ،ڈائر یکٹر ایف آئی اے نے مزید کہا کہ اگر ڈائر یکٹر جنر ل ایف آئی اے اور حکومت کی جا نب سے کو ئی ہدا یت ملی تو وہا ں پر بھی کارروا ئی ہو گئی ۔ انہو ں نے مز ید کہا اس د فتر کے با رے میں بھی خفیہ معلوما ت حا صل کی جا ر ہی ہیں۔تا ہم ایگزیکٹ سکینڈل کے حوالے سے چو نکہ اسوقت معاملہ ٹا پ پر چل ر ہا ہے اس لئے ایف آئی اے کوئی موقع ہا تھ سے نہیں جا نے دے گئی ۔ اس د فتر کی خفیہ نگرا نی بھی کی جا ر ہی ہے ۔ انہو ں نے ایک سوا ل کے جوا ب میں کہا کہ اگر وفاقی وز یر دا خلہ نے حکم د یا تو لا ہور کے د فتر سے بعض ما ہر افسرا ن تفتیش کیلئے کر اچی بھجوا ئے جا سکتے ہیں ۔