بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور ( وقائع نگار )محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹو ں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے زیادہ تر علاقے بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں اور جھلسا دینے والی لو کا سلسلہ برقرار رہے گی۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں گزشتہ روز ہونے والی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور درجہ حرارت گرنے لگا جس سے شہریوں نے سکون کا سانس لیا۔محکمہ مو سمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے تاہم مالاکنڈ ڈویژن ، گلگت بلتستان، بالائی فاٹا اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بادل برس سکتے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -